لائبہ کیس:وزیر داخلہ کی طالبہ کے گھر آمد، والد سے اظہار ہمدردی اور لوٹی گئی رقم حوالے کی

وزیر داخلہ محسن نقوی نے جعلساز کی جانب سے لوٹی گئی رقم لائبہ کے والد کے حوالے کی، اس موقع پر آئی جی اسلام آباد بھی وزار کے ہمراہ موجود تھے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے لائبہ کے والد کو 50 لاکھ سے زائد کی رقم دے دی، وزیر داخلہ نے لائبہ سے لوٹی گئی باقی رقم کی واپسی کی بھی یقین دہانی کروائی ہے۔ دریں اثنا گولڈمیڈلسٹ طالبہ لائبہ اعجاز خودکشی کے معاملے میں آئی جی اسلام آباد سہیل چوہدری لائبہ اعجاز کے گھر پہنچ گئے، آئی جی اسلام آباد نے لائبہ اعجاز کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لائبہ کے والد رانا اعجاز نے کہا کہ وزیر داخلہ سمیت سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، میرے ساتھ جو حادثہ ہوا اسے کبھی بھول نہیں سکتا لیکن پاکستانی عوام کے میرے ساتھ ہونے پر سکون ملتا ہے۔
رانا اعجاز نے کہا کہ میری بیٹی بیرون ملک جانا چاہتی تھی اور ملک کی خدمت کرنے کی خواہشمند تھی، اسلام آباد پولیس کی جانب سے ہمیشہ حوصلہ ملا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں آگاہ کیا گیا ہے کہ ملزم کے خلاف مزید کیسز سامنے آئے ہیں، ملزم نے مانسہرہ میں بھی بچیوں سے پیسے لے رکھے تھے۔ لائبہ کے والد کا کہنا تھا کہ میری جو رقم تھی وہ مجھے واپس دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں




.jpg%3F2026-10-21T12%253A40%253A02.891Z&w=3840&q=75)
