پاسدارانِ انقلاب کا بحرین میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کا دعویٰ

ایران: پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ایرو اسپیس فورس نے بحرین کے الرفاع ہیلی کاپٹر بیس پر نصب امریکی فضائی دفاعی ریڈار سسٹم کو چھ ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پر جاری بیان کے بعد خلیجی ملک بحرین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ستمبر کے بعد پہلی مرتبہ ممکنہ خطرات سے متعلق دو الگ الگ انتباہات جاری کیے، جبکہ بحرینی وزارتِ داخلہ نے شہریوں سے پُرسکون رہنے اور افواہوں سے بچنے کے لیے معلومات کی تصدیق صرف سرکاری ذرائع و چینلز سے کرنے کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، حوثی حملوں اور ایران کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے پیشِ نظر سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے نے خطے میں مقیم امریکی شہریوں کے لیے سیکیورٹی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں اضافی احتیاط برتنے، چوکنا رہنے اور بدلتے ہوئے حالات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں





