Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

‎آئرن ڈوم ناکام ہو چکا، ایران جہاں چاہے حملہ کر سکتا ہے، قالیباف

IMG_1140


تہران میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کا دفاعی نظام آئرن ڈوم اب مؤثر نہیں رہا اور ایران اب جہاں چاہے میزائل حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اپنے بیان میں قالیباف نے کہا کہ ایران مؤثر اور طاقتور حملے کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا یہ خیال کہ جنگ چند دنوں میں ختم ہو جائے گی ایک بڑی غلطی ثابت ہوا ہے۔
‎انہوں نے کہا کہ ایران اپنے وجود اور سلامتی کے تحفظ کے لیے پوری طاقت کے ساتھ مقابلہ کر رہا ہے اور اس راستے پر ثابت قدمی سے آگے بڑھتا رہے گا۔