کر کرم کی نظر اپنے بیمار پر ،شاعر :زبیر احمد
نقطہ نظر
مصنف:
کھینچ لائی شہادت ھمیں دار پر
پھول بن کر کھلے ھم بھی دیوار پر
اُن کی الفت ھمیں راس آ نا سکی
تف ھے، افسوس ھے ایسی سرکار پر
کل مسیحا تھے جو آج رھزن بنے
انگلیاں اٹھ رھیں اُن کے کردار پر
جو پرندے اڑے پھر پلٹ نا سکے
اب تلک خوف ھے اُن کے گھر بار پر
میں گنہگار عاصی سیاہ کار ھوں
کر کرم کی نظر اپنے بیمار پر
شاعر ،
زبیر احمد
مزید پڑھیں





