ہفتہ، 24 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جیٹ فیول، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کا تیل بھی مہنگا ہو گیا

price

طیاروں کا فیول، لائٹ ڈیزل آئل اورمٹی کا تیل مہنگا کردیاگیا۔


قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیا گیا ہے طیاروں کے ایندھن جیٹ فیول کی قیمت میں 4 روپے 96 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا اور  نئی قیمت 357 روپے 37پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ اس سے قبل جیٹ فیول کی قیمت 352روپے41 پیسے فی لیٹر تھی۔


لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے 78 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا اور نئی قیمت 275 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہو گئی جبکہ مٹی کا تیل 4 روپے 21 پیسے فی لٹر مہنگا ہو کر  330 روپے 96 پیسے  فی لیٹر مقرر ہوگئی۔


دوسری جانب 24 اکتوبر سے 26 اکتوبر تک پیٹرول کی قیمت 377 روپے 71 پیسے برقرار رکھی گئی جبکہ ڈیزل ایک روپیہ 91 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو کر 393 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگیا۔