پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

منشیات اور ہماری نوجوان نسل،تحریر:کلثوم افتخار

نقطہ نظر

منشیات در حقیقت ایک ایسی لعنت کا نام ہے جس نے اج کے دور میں گھروں کے گھر اجاڑ دیے اور نسلوں کو ویران کر دیا۔


منشیات آج کے دور کا سب سے بڑا اور خطرناک مسئلہ بن چکی ہے۔ یہ ایک ایسا زہر ہے جو انسان کو آہستہ آہستہ موت کے منہ میں دھکیل دیتا ہے۔ بدقسمتی سے ہماری نوجوان نسل اس لعنت کا سب سے زیادہ شکار ہو رہی ہے۔ جو نوجوان کل ملک کا مستقبل تھے، آج وہی نشے کی لت میں پڑ کر اپنا مستقبل برباد کر رہے ہیں۔ وقتی طور پر تو پریشانیوں دکھوں اور غموں سے نجات کے لیے منشیات کا استعمال شروع ہو جاتا ہے لیکن اہستہ اہستہ انسانی دماغ اور ذہن کو یہ دیمک کی طرح کھا جاتا ہے اور اخر میں انسان کے سوچنے سمجھنے فیصلہ کرنے کی صلاحیت مفقود ہو جاتی ہے


منشیات وہ نشہ آور چیزیں ہیں جو انسان کے دماغ اور جسم پر اثر انداز ہوتی ہیں۔ ان میں چرس، افیون، ہیروئن، آئس، شراب، تمباکو، گٹکا، نسوار، سگریٹ اور ویپ وغیرہ شامل ہیں۔ شروع میں نوجوان نسل شوق، مزے یا دوستوں کے دباؤ میں ان کو آزماتا ہے، لیکن پھر وہ ان کا عادی بن جاتا ہے اور ان کے بغیر رہنا اس کے لیے مشکل ہو جاتا ہے۔

نوجوان نسل میں منشیات کے پھیلنے کی وجوہات بہت سہی ہیں

جن میں بری صحبت حد سے زیادہ والدین کی طرف سے دیا گیا پیسہ بے راہ روی جیسی تمام وجوہات شامل ہیں

والدین کی عدم توجہ بچوں کو اکثر غلط راستے پر گامزن کر دیتی ہےجب والدین بچوں کو وقت نہیں دیتے تو بچے غلط راستے پر چل پڑتے ہیں۔ اسکے علاوہ بے روزگاری اور مایوسی سر فہرست ہیں نوکری نہ ملنے اور مستقبل کی فکر سے نوجوان پریشان ہو کر نشے کا سہارا لیتے ہیں۔

سوشل میڈیا اور فلموں کا غلط اثر بھی ایک بڑی اور اہم وجہ ہے فلموں اور سوشل میڈیا میں نشے کو فیشن کے طور پر دکھایا جاتا ہے۔ اور نوجوان ذہن جو سوشل میڈیا کو مثالی سمجھتا ہے اور اپنے سامنے بہت سے نوجوانوں کو جو سوشل میڈیا میں سگریٹ اور اس طرح کی دوسری رشیا کا استعمال کرتے ہوئے کھلے عام دکھائی دیتے ہیں ان سے متاثر ہو کر وہ بھی نشے کا عادی ہوتا چلا جاتا ہے اور ایک ایسے بھنور میں پھنس جاتا ہے جس سے نکلنا واقعی مشکل سے مشکل تر ہو جاتا ہے

تعلیم کی کمی ۔دین سے دوری اور اخلاقی تربیت کی کمی بھی ایک بڑی وجہ ہے۔ اج کل کے جدید دور میں دینی تعلیم کو اہم نہیں سمجھا جاتا ہے جس کی وجہ سے اچھے برے کی تمیز کو بھول جانا اور فرق نہ رکھنا بھی منشیات کی ایک اہم وجہ بن جاتی ہے

آسانی سے دستیابی اسکی اہم وجوہات میں شامل ہے جس معاشرے میں کھانے کے لیے اناج اور علاج کے لیے دوائی کا میسر ہونا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہو جائے اور منشیات کا دستیاب ہونا عام ہو جائے وہاں پر ایسی گنبی صورتحال کا پیدا ہونا کوئی خاص بات نہیں لیکن یہ خاص بات بھی ہے کیونکہ ملک کی ابادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ان میں سے بھی اکثریت اگر نشے کا عادی ہونے لگ جائے تو ملک کی باگ دوڑ اور ترقی خطرے میں پڑ سکتی ہے اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے باہر منشیات کا آسانی سے ملنا بھی اس تباہی کی وجہ ہے۔

منشیات کے نقصانات سے آگاہی مہم شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے ہر فرد کواپنا کردار بحثیت مجموعی اور قوم کے ادا کرنا ہو گا

منشیات انسان کے پھیپھڑوں، جگر، دل اور دماغ کو تباہ کر دیتی ہیں۔ نشئی انسان کمزور، بیمار اور جلد بوڑھا ہو جاتا ہے۔ نشے کا عادی فرد نہ ہی کوئی محنت مزدوری والا کام کر سکتا ہے اور نہ ہی چستی کا مظاہرہ کر سکتا ہے

نشہ کرنے والا انسان غصے والا، چڑچڑا اور بدتمیز ہو جاتا ہے۔ اس کی یادداشت کمزور ہو جاتی ہے اور وہ پڑھائی میں پیچھے رہ جاتا ہے۔۔ اس کے ساتھ ساتھ وہ اپنے ہم عمر ساتھیوں اور دوستوں سے بھی ترقی اور کامیابی کی منازل سے بہت بہت حد تک پیچھے رہ جاتا ہے

نشئی انسان اپنے گھر والوں کے لیے بوجھ بن جاتا ہے۔ گھر میں لڑائی جھگڑے بڑھ جاتے ہیں، عزت ختم ہو جاتی ہے اور کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔نشئی شخص کو کیونکہ اچھے برے گا بالکل احساس نہیں ہوتا گھروں میں مار پیٹ کالی گلو اور جسمانی تشدد جیسے واقعات عام ہونے کی وجہ سے معاشرے میں عدم توازن کی سی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔

نشے کی وجہ سے نوجوان چوری، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی طرف چلے جاتے ہیں۔ ملک کو قابل، صحت مند اور محنتی نوجوانوں کے بجائے بیمار اور کمزور نسل ملتی ہے۔ موجودہ دور میں ہمارے معاشرے کا سب سے اہم المیہ نشے میں دو افراد اور ان کے مسائل ہیں یہ ایک مسلم حقیقت ہے کہ کہیں نہ کہیں معاشرے اور ریاست کا ہر فرد اس کی وجہ بن رہا ہوتا ہے لیکن اخر کب تک ہم ایک دوسرے کے کندھوں پر اپنی ذمہ داریوں کا بوجھ ڈالتے رہیں گے اور ایک دوسرے کو مردے الزام ٹھہراتے رہیں گے اور اخر کب تک ہم بحیثیت فرد اپنی قومی ذمہ داریوں سے پہلو صحیح کرتے رہیں گے ہمیں بحیثیت قوم اور بحیثیت فرد اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے ایسے افراد کی بہبود اور ان کے اہل خانہ کی بحالی کے لیے کچھ نہ کچھ اپنے طور پر مثبت انداز میں کرنا ہوگا اور اس کا اغاز ایک مثبت انداز فکر سے ہی ممکن ہے اس سلسلے میں اگر والدین کے کردار پر بات کی جائے تو والدین کو صحیح معنوں میں اپنے اولاد کا دوست مربی اور مشفق بننے کی ضرورت ہے۔

والدین اپنے بچوں سے دوستی والا تعلق رکھیں، ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور ان کو وقت دیں۔

اسکولوں اور کالجوں میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں آگاہی دی جائے۔ یہ اگاہی مہم اساتذہ اور والدین دونوں کے اشتراک سے طے کی جا سکتی ہیں اس کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو اگاہی ہونی چاہیے کہ وہ کون سی جذباتی جسمانی اور ذہنی علامتیں ہیں کہ جن سے نشے کے شکار بچوں کی فوری طور پر نشاندہی ممکن ہو سکتی ہے تاکہ بروقت کاروائی کر کے ان کو اس قبیح فعل سے روکا جا سکے۔ اور وقت پر اٹھائے گئے اقدامات کی اس مسئلے کا،اصل اور درست حل۔ثابت ہو سکتے ہیں ۔

منشیات بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور اسکولوں کے قریب منشیات کی فروخت کو مکمل طور پر بند کیا جائے۔ اور یہ کام صرف حکومتی زمہ داران ہی کر سکتے ہیں۔

میڈیا نشے کو فیشن کے بجائے ایک لعنت کے طور پر پیش کرے۔ اور اس کے نقصانات سے آگاہی مہم میں اپنا حقیقی کردار ادا کرے

نوجوان خود بھی مضبوط ارادہ کریں، بری صحبت سے بچیں اور کھیلوں، مطالعے اور مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں۔ کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان اعصابی جسمانی ذہنی طور پر مضبوط کردار کے حامل بن جاتے ہیں اس سلسلے میں مسجد اور دینی مدارس اور مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی بھی مدد اور رہنمائی لی جا سکتی ہے جن کی مدد سے ایسے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے کہ نوجوان روحانی طور پر بھی مضبوط ہو سکے اور اخلاقی طور پر بھی باعمل بن سکیں

جو نوجوان نشے میں مبتلا ہو چکے ہیں، ان سے نفرت کے بجائے پیار سے علاج کرایا جائے تاکہ وہ دوبارہ معاشرے کا اچھا شہری بن سکیں ۔ نشے کے ادھی افراد کے لیے ذہنی اور جسمانی صحت کی بحالی کے مراکز قائم کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ وہاں پر طبی عملے اور نفسیاتی ڈاکٹرز کے زیر نگرانی ایسے افراد کا علاج بروقت ممکن ہو سکے اور پھر ان کو ایسے ہنر بھی سکھائے جائیں تاکہ وہ علاج کے بعد تندرست ہو جائیں اور اس کے بعد معاشرے میں فعال رکن کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں یاد رکھیں یہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں اور انکی حفاظت یقینی بنانا ہم سب پر فرض ہے اس سلسلے میں اگر پہلو تہی کی گئی تو آنے والا وقت اور تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی

نوجوان کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ اگر یہ سرمایہ منشیات کی نظر ہو گیا تو قوم کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔ اس لیے ہم سب کو مل کر اس لعنت کے خلاف جہاد کرنا ہوگا۔ یاد رکھیں!منشیات سے انکار، زندگی سے پیار ہے ۔ اگر اج ہم نے منشیات کا شکار نوجوانوں کی بہبود کے لیے خاطر خوان داماد اٹھا لیے تو کل ایک روشن مستقبل ہمارا انتظار کر رہا ہوگا رنگ نسل ذات پاک مذہب ان سب سے بالاتر ہو کر ہمیں صرف ان نوجوانوں کے بارے میں سوچنا ہوگا جو اس وقت نشے کا شکار ہو چکے ہیں اور اس موذ ی لعنت میں گھر چکے ہیں۔ یہ کام ہمیں جلد از جلد کرنا ہے تاکہ ہم آنے والے وقت کو بچا سکیں اور انے والے کل کو محفوظ رکھ سکیں۔