پیر، 23 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرولیم ڈیلرز کا مارجن 8 فیصد کرنے کا مطالبہ، 24 گھنٹے میں قیمتیں طے کرنے کا طریقہ مسترد

petrol

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 24 گھنٹے میں طے کرنے کا طریقہ ناقابل برداشت ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا کہ صورتحال یہی رہی تو ڈیلرز پیٹرول اسٹیشن بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ 24 گھنٹے کے قیمتوں کا طریقہ فوری بدلنے اور ڈیلرز کا مارجن کم از کم 8 فیصد کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی پی ڈی اے قیمتوں کا اختیار آئل کمپنیوں کو دینے سے متفق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ نئی پالیسیاں بناتے وقت ڈیلرز کے نمائندوں سے مشاورت ضرور کی جائے۔