پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی
.jpg%3F2026-11-23T14%253A00%253A36.039Z&w=3840&q=75)
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔
پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ پی ایس ایل 12 سال بعد اپنا پہلا میچ اور افتتاحی تقریب پشاور میں منعقد کرے گا۔
محسن نقوی نے کہا کہ صرف ایک میچ نہیں بلکہ اور بھی میچ ہیں جس کی تاریخ اور دیگر تصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی اور جاوید آفریدی کی بھی پہلے دن سے خواہش تھی کہ پی ایس ایل پشاور میں ہو۔ اس کے علاوہ گورنر خیبرپختونخوا نے بھی ہمیشہ کرکٹ کی بحالی پر گفتگو کی ہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ مارچ میں جب پی ایس ایل ہوگی تو نہ صرف پہلا میچ بلکہ افتتاحی تقریب بھی پشاور میں ہوگی۔ خیبرپختونخوا اور پشاور کے لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم کل ٹکٹ فروخت کا اعلان کردیں تو یہ ایک روز میں فروخت ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ پشاور کی کرکٹ کو بحال کرنے کے لیے ہم نے تفصیلی کام کیا ہے۔
مزید پڑھیں



