Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اس بات پہ ایمان مکمل ہے ہمارا ,شاعر زبیر احمد

نقطہ نظر
zubair ahmad poet

اس بات پہ ایمان مکمل ہے ہمارا

آئے گا نہ عیسی کے سوا کوئی دوبارہ


ہر وقت ہے توصیف محمد کا سہارا

یوں ذکر نے ان کے میرے شعروں کو سنوارا


خاتم ہیں وہی اور وہ ہادی ہیں ہمارے

اللہ نے قرآں میں ہے یہ حکم اتارا


جھوٹا تھا وہ دعوی جو مسیلم نے کیا تھا

اصحاب پیمبر نے اسے جان سے مارا


صدیق کے اس عزم نے ایماں کی بدولت

روشن ہے کیا اپنے مقدر کا ستارہ


اصحاب نے اک جنگ یمامہ بھی لڑی تھی

جس جنگ نے پلٹا دیا تاریخ کادھارا


اک اسود ِ عنسی سا بھی کذاب ہوا ہے

فیروز صحابی نے تھا سر جس کا اتارا


جاں ختم نبوت پہ لٹا دی ہے جنہوں نے

آقا نے اُنہیں خلد بریں سے ہے پکارا



زبیر احمد