منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسلام آباد: گاڑیوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان


اسلام آباد پولیس نے دارالخلافہ میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیتے ہوئے 30 نومبر کے بعد دھواں دیتی گاڑیون کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کی زیر صدارت اسلام آباد و راولپنڈی گڈز ٹرانسپورٹ یونین اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے عہدیداران کے ساتھ اہم اجلاس ہوا جس میں گاڑیوں کی فٹنس اور اسموگ کے خاتمے سے متعلق امور زیر غور لائے گئے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد میں تمام گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ٹرانسپورٹ یونین کو 30 نومبر تک گاڑیوں کو اسموگ فری بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ 30 نومبر کے بعد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں انسانی صحت کے لیے خطرہ ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ریت، بجری اور سیمنٹ لے جانے والی گاڑیوں کو ترپال سے ڈھانپنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ مقررہ تاریخ کے بعد خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا۔