بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بنوں میں سی ٹی ڈی، پولیس اور پاک فوج کا مشترکہ آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

ctd police jpg

پشاور: ضلع بنوں میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، ضلعی پولیس اور پاک فوج کے مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت کالعدم اتحاد المجاہدین پاکستان کے کمانڈر محب خان عرف ثمین کے نام سے ہوئی ہے، جس کے خلاف سی ٹی ڈی بنوں میں 22 مقدمات درج تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق محب خان عرف ثمین ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر دھماکہ خیز مواد سے حملوں، اغوا اور دیگر دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دوسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔