کراچی: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے منگھوپیر غازی گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد مارے گئے۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الہندستان سے تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں






