Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا کابینہ کی پولیس ایکٹ 2026 کے ڈرافٹ کی منظوری

kpk

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں پولیس ایکٹ 2026 کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی گئی۔

مجوزہ ایکٹ کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا کی تعیناتی کا اعلامیہ صوبائی حکومت جاری کرے گی،آئی جی کی کارکردگی سے صوبائی حکومت خوش نہ ہو تو انکے تبادلے کیلئے وفاق سے مزید نام مانگے جا سکتے ہیں، آئی جی کی غیر موجودگی میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر بطورآئی جی چارج سنبھالیں گے، ڈی ایس پیز اور اے ایس پیز کے تبادلے ہوم سیکریٹری کریں گے، ایس پی، ایس ایس پی اور ایڈیشنل آئی جی کے تبادلے وزیراعلیٰ کا اختیارہوگا،ایس پی، ایس ایس پی اور ایڈیشنل آئی جی کی تعیناتی کا اعلامیہ محکمہ انتظامیہ جاری کرے گا، کسی بھی قانونی معاملے میں پولیس اپنا جواب براہِ راست جمع نہیں کرے گی،محکمۂ قانون اور اے جی آفس کی جانب سے منظور شدہ جواب پولیس جمع کرے گی، پولیس پالیسی بورڈ کی صدارت آئی جی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو منتقل ہو گی، پولیس کی تمام آپریشنل، انتظامی اور مالی پالیسیاں بنانے کا اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہوگا، انتظامی امور سے متعلق تمام پالیسیاں بھی صوبائی حکومت کے احکامات کے تابع ہوں گی۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL