جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِحکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ


خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دورِحکومت کی قانون سازی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ صوبائی اسمبلی کے منظورکردہ 76 قوانین کا جائزہ لیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق محکمہ قانون نے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی، کمیٹی 7روز میں اپنی سفارشات متعلقہ حکام کو پیش کرے گی، جائزے میں 20 صوبائی محکموں سے متعلق قوانین شامل ہیں۔

پراسیکیوشن، جامعات اور میڈیکل ٹیچنگ اداروں سے متعلق قوانین، صوبائی اسمبلی کے اختیارات اور مراعات سے متعلق قوانین کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ خیبر پختونخوا پراسیکیوشن سروس ترمیمی ایکٹ 2025 بھی جائزے میں شامل ہے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےبھی قوانین پر نظر ثانی کی تصدیق کردی، کہا جو قانون بھی غلط ہوگا اسے تبدیل کریں گے۔