جمعرات، 19 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

لاہور ہائیکورٹ ،خدیجہ شاہ کی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل نمٹادی

lhc
مصنف:

لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن خدیجہ شاہ کی پانچ سال قید کی سزا کے خلاف اپیل درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرتے ہوئے نمٹادی۔


جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔دورانِ سماعت خدیجہ شاہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اپیل غیر مؤثر ہوچکی ہے، اس لیے وہ اسے واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے پانچ سال قبل دائر کی گئی اپیل نمٹادی۔واضح رہے کہ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس کے قریب سرکاری گاڑی جلانے کے مقدمے میں انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی۔