Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وزیر اعلٰی سکوٹی سکیم، طلبہ و طالبات کے لیے درخواست دینے کا آج آخری دن


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکوٹی اسکیم کے لیے طلبہ و طالبات کی جانب سے درخواست دینے کا آج آخری دن ہے، طلبہ کی سہولت کے لیے تمام لائسنسنگ دفاتر آج بھی کھلے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کی ہدایت پر لائسنسنگ دفاتر میں خصوصی جین زی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ و طالبات کو سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔


ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 95 ہزار سے زائد موٹر سائیکل لائسنس جاری کیے گئے، جبکہ گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 16 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کو 9 ہزار سے زائد جووینائل پرمٹ جاری کیے گئے۔

موٹر سائیکل لائسنس کے لیے شہری صرف اپنا اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں، جبکہ نوجوان بے فارم اور گارڈین کی اجازت ساتھ لا کر جووینائل پرمٹ حاصل کرسکتے ہیں۔


سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق سکوٹی اسکیم سے طالبات کو اسکول، کالج اور دیگر ضروری امور کے لیے آسان سفری سہولت ملے گی۔ طلبہ و طالبات لائسنسنگ دفاتر پہنچیں اور ڈرائیونگ لائسنس لازمی بنوائیں۔