Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

میرا تعارف،زبیر احمد

نقطہ نظر
zubair ahmad poet

زبیر احمد کا تعلق زندہ دلوں کے شہر لاہور سے ہے ، لکھنے کا آغاز ہفت روزہ بچوں کا اسلام کراچی سے کیا پھر دیگر رسائل ماہنامہ ذوق و شوق، تعلیم و تربیت ،نونہال ،بچوں کی دنیا، بچوں کا باغ اور جگنو میں لکھنے کا سلسلہ جاری رہا تعلیم کے دوران ہی صحافت سے منسلک ہوگئے پوسٹ مارٹم گروپ آف نیوز پیپر میں کرائم رپورٹر کے طور پہ کام کیا اس کے علاوہ روزنامہ بھلیکھا ( پنجابی اخبار ) میں صحافتی ذمہ داریاں نبھائیں رائل نیوز چینل لاہور میں ایڈمن آفیسر کے طور پہ 2 سال کام کیا اس کے علاوہ ماہنامہ اذان فجر ۔ ماہنامہ ذوق و شوق کے نمائندہ لاہور کے طور پہ کام کیا اینٹی ڈرگ میگزین میں سب ایڈیٹر کے طور پہ کام کیا

اسی دوران شاعری کا سلسلہ بھی چلتا رہا عرصہ پندرہ سال سے شاعری کے میدان میں مصروف عمل ہیں اور تقدیسی ادب کے فروغ کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں آج کل انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز ،کے جنرل سیکرٹری تحریک نفاذ اردو کے جنرل سیکرٹری اور این ایف سٹوڈیو کے ساتھ وائس چیئرمین کے طور پر منسلک ہوں لاہور، چنیوٹ، سرگودھا سمیت دیگر شہروں میں مشاعرہ پڑھنے کا اعزاز حاصل ہے اور تاحال یہ ادبی سفر جاری ہے پہلا مجموعہ کلام تیاری کے مراحل میں ہے جو جلد منظر عام پر آئے گا ۔