منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اسد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش قرار، نیب کا طلبی کا دوسرا نوٹس جاری


نیب نے سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کو دوسرا کال اپ نوٹس جاری کر دیا۔

نیب کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا اسعد محمود 13 نومبر کو نیب میں پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرائیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پوسٹ میں 2022 سے 2023 کے درمیاں بھرتیوں پر انکوائری کی جا رہی ہے، عدم پیشی پر نیب آرڈیننس 1999 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹس کے مطابق نیب نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں پر طلب کیا تھا، 10 نومبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے بجائے تحریری جواب بھیجا گیا۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مولانا اسعد محمود کا تحریری جواب غیر تسلی بخش اور ناکافی ہے۔

اس سے قبل پاکستان پوسٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کے کیس میں نیب کی طلبی پر سابق وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود نےجواب جمع کرادیا تھا۔

جواب میں کہا گیا تھا کہ اسعد محمود پر نیب کےآرڈیننس کی شق 4 اور 9 کا اطلاق نہیں ہوتا، نیب ترامیم بعدکسی سرکاری کام، منصوبے یا اسکیم کے طریقہ کار کی خامیوں پر نیب قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔

جواب میں کہا گیا کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کی شق 4 (2) کےتحت ڈیوٹی کےدوران کیا گیا فیصلہ نیب کےدائرہ کار سے خارج ہے، وفاقی وزیر کے دوران سروس کیے گئے فیصلوں میں ذاتی یا مالی فائدےکا بار ثبوت نیب پرہے۔

اسعد محمود نے تحریری جواب میں کہا کہ بطور وزیر مواصلات کسی تقرری کا حکم نہیں دیا تھا،بھرتیاں پوسٹ آفس کے مینوئل، محکمانہ قواعد کے مطابق مجاز افسران، محکمانہ کمیٹیوں نےکیں۔

انہوں نے اپنے تحریری جواب میں اپنے رشتہ داروں کونوکریاں دینےکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ مالی فائدہ دینےکاکوئی الزام یاثبوت نہیں، پاکستان پوسٹ میں بھرتیوں کے لیے اشتہار،این اوسیز اور ڈائریکٹوریٹ جنرل کی ہدایات پرعملدرآمد کیا گیا، پاکستان پوسٹ میں بھرتیاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی منظوری سے ہوئی تھیں