منگل، 10 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ایران: نیتن یاہو سے مشابہت ایرانی دکاندار کو مہنگی پڑگئی


ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے اثرات اب عام شہریوں کی زندگیوں پر بھی دکھائی دینے لگے ہیں۔ تہران میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے خشک میوہ جات کے ایک دکاندار کو گاہکوں کے بائیکاٹ کا سامنا ہے۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں خشک میوہ جات اور مٹھائیاں فروخت کرنے والے ایک دکاندار کی شکل اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے غیر معمولی حد تک ملتی ہے، جس کے باعث وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دکان میں بنائی گئی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں نے اس کی دکان پر آنا اور خریداری کرنا چھوڑ دیا۔ دکاندار کا کہنا ہے کہ اس کی دکان پر اب کوئی گاہک نہیں آرہا اور وہ اس صورت حال سے تنگ آچکا ہے۔ اس کے مطابق صرف شکل کی مشابہت کی وجہ سے کاروبار متاثر ہونا اس کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ اور مزاحیہ تبصرے کیے جارہے ہیں۔ بعض افراد نے دکان کا پتا معلوم کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں یہ غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کررہا ہے۔