پیٹرول 8 اور ڈیزل 7 روپے فی لیٹر سستا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

مصنف:
حکومت کی جانب سے مسلسل دوسرے ہفتے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 338 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہوکر 371 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کا اطلاق 11 نومبر کیلئے ہوگا۔
مزید پڑھیں





