جمعہ، 6 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر قتل

Toba Tek Singh | Father-Son kill Sister in Cold Blood | Baaghi TV

پشاور میں نادرا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا کی پارکنگ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹرسائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے پارکنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا پر فائرنگ کی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خالی خول برآمد کرلیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد اور شواہد سے ملزمان کی تلاش کا عمل شروع کردیا۔

مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کے اصل حقائق جاننے اور ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں پر جامع تفتیش جاری ہے۔