پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیہ موزوں ترین ہے،وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیہ موزوں ترین ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی کارکردگی اور اصلاحات سے متعلق اجلاس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کوجدید خطوط پراستوارکرنےکی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی وزرا رانا تنویر حسین، جام کمال خان، احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب،عطاء اللہ تارڑ اور دیگر شریک تھے، شرکاء کو ٹی ڈی اے پی کی موجودہ کارکردگی اور ادارہ جاتی ڈھانچےکے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ برآمدات میں اضافے کیلئے مصنوعات کی عالمی منڈیوں تک رسائی کلیدی اہمیت کی حامل ہے، جدید خطور پر استوارٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان راہ ہمور کرے گا۔ زرعی مصنوعات کی برآمد کا پورا ایکو سسٹم بشمول پوری ویلیو چین بنائی جائے گی۔
وزیراعظم نے ہدایت کی شفاف طریقے سے میرٹ پر اچھی تربیت یافتہ افرادی قوت کوٹڈاپ کا حصہ بنایا جائے، اصلاحات تب ہی ممکن ہیں جب اداروں میں ترقی کو اہداف کے حصول اور کارکردگی سے مشروط کیا جائے، ادارے کے پرفارمنس اور فنائنشل آڈٹ کیلئے اچھی شہرت یافتہ نجی آڈٹ فرم کی خدمات لی جائیں۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی برآمدی استعداد وسیع اور جغرافیہ موزوں ترین ہے، برآمدات میں اضافے کیلئے صنعتوں، چھوٹےو درمیانے درجےکےکاروبار کو سہولت فراہم کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں





