Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مریم نوازاورحمزہ کے درمیان لڑائی کی خبریں درست نہیں ، اسحاق ڈار

مصنف:

لندن:مریم نوازاورحمزہ کے درمیان لڑائی کی خبریں درست نہیں ، ن لیگ کے سینئر رہنما اسحاق ڈار نے معروف صحافی مبشرلقمان سے گفتگوکرتے ہوئے ان خیالات کا اظہارکیا

اسحاق ڈار نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کچھ میڈیا گروپ یہ خریں پھیلا رہے ہیں‌کہ مریم اورحمزہ کے درمیان شدید اختلافات ہیں‌ یہ خبریں درست نہیں ہیں

میاں صاحب، میرے، مریم اور حمزہ کے مابین ایک مبینہ ویڈیو کال کا حوالہ دے کر جھوٹ پر مبنی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم چاروں کے درمیان کوئی ویڈیو کال نہیں ہوئی۔ میاں صاحب کے اخلاق کی تو دشمن مثالیں دیتے ہیں، وہ کیوں اپنی بیٹی کو یوں جھڑکیں گے؟
مکمل ویڈیو: https://t.co/SIa8wlkEs7 pic.twitter.com/1UPIOBEcUU

— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 20, 2021


اسحاق ڈار نے مبشرلقمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کے تو دشمن بھی اس کے اعلیٰ اخلاق کی مثالیں دیتے ہیں وہ اپنے بچوں کے بارے میں ایسی کوئی منفی سوچ کسے رکھ سکتے ہیں‌

ایک اورسوال کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہا کہ زرداری صاحب کے ساتھ ان کے اچھے تعلقات ہیں اورجو باتیں اس وقت نوازشریف سے منسوب کرکے میرے بارے میں بیان کی جارہی ہیں وہ بالکل بے بنیاد ہیں