پاک فوج کا کچے کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

مصنف:
رحیم یار خان میں پاک فوج کی جانب سے کچے کے علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں 300 سے زائد افراد کا مفت میڈیکل چیک اَپ کیا گیا، جن میں مرد، خواتین، بچے اور بزرگ شامل تھے۔
مریضوں کو طبی معائنہ، ضروری ادویات اور طبی مشاورت کی سہولت بھی فراہم کی گئی، جبکہ ماہر طبی عملے نے لوگوں کی صحت سے متعلق مسائل سنے اور انہیں ضروری رہنمائی فراہم کی۔
علاقے کے لوگوں نے فری میڈیکل کیمپ سے بھرپور استفادہ حاصل کیا اور پاک فوج کی لازوال کاوشوں اور قربانیوں کو خوب سراہا۔
مقامی افراد نے کہا کہ پاک فوج مشکل اور دور دراز علاقوں میں بھی عوام کی خدمت کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہتی ہے۔
اہلِ علاقہ نے اپیل کی کہ پاک فوج ہمارے اور دیگر علاقوں میں بھی ایسے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد جاری رکھے۔


.png%3F2026-10-26T14%253A04%253A02.956Z&w=3840&q=75)


