پیٹرول مزید ایک روپے فی لیٹر سستا، ڈیزل کی قیمت برقرار

مصنف:
اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
قیمتوں میں ردوبدل کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 323 روپے ہوگئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 355 روپے فی لٹر پر برقرار رہے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 20 نومبر تک کے لیے ہوگا۔
مزید پڑھیں





