Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، ہائی سپیڈ ڈیزل پھر مہنگا

petrol price

پیٹرول کی قیمت میں 43 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوگیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 43 پیسے کمی کے بعد 390 روپے 79 پیسے مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 18 ستمبر سے ہوگا۔