لندن سے آنیوالے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، پولینڈ کا ایئر پورٹ بند

مصنف:
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا جانے والے دو مسافر طیاروں میں بم کی اطلاع پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی۔
لندن سے آنے والے مسافر طیارے نے وارسا موڈلن ایئر پورٹ پر غیر طے شدہ لینڈنگ کی۔ ایئر پورٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں سوار 181 افراد کو بحفاظت نکالا لیا گیا۔
کوپن ہیگن سے وارسا آنے والی پرواز میں بھی بم کی دھمکی کی اطلاع ملی، جس کے بعد طیارے نے وارسا کے چوپن ایئر پورٹ پر لینڈنگ کی۔
خبر ایجنسی کے مطابق سیکیورٹی حکام چوپن ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے والے طیارےکی تلاشی لی، تاہم اس دوران ایئر پورٹ پر معمول کے مطابق آپریشن جاری رہا۔
مزید پڑھیں





