منگل، 17 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پشاور: تھانوں کے محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے لگانے کا فیصلہ

مصنف:

پشاور: شہریوں کے ساتھ پولیس کے رویے میں بہتری لانے اور تھانوں میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے محرر اسٹاف کے کندھوں پر کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔


پولیس کے مطابق کندھوں پر نصب کیے جانے والے کیمروں کے ذریعے تھانوں میں آنے والے سائلین اور محرر اسٹاف کے درمیان ہونے والی گفتگو کی آن لائن مانیٹرنگ کی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ کیمرے سیف سٹی سسٹم سے منسلک ہوں گے، جبکہ ان کی نگرانی سی سی پی او آفس سے بھی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق تھانوں میں محرر اسٹاف کی جانب سے کسی شہری کے ساتھ نامناسب رویے کی شکایت سامنے آنے پر کیمروں کی ریکارڈ شدہ ویڈیو بطور ثبوت پیش کی جا سکے گی۔ اس اقدام کا مقصد پولیس اور شہریوں کے درمیان رابطے کو بہتر بنانے کے ساتھ تھانوں میں جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینا ہے۔