Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا، احسن اقبال

“Today, Pakistan Needs Peace, Stability, and Economic Recovery — Not Chaos”: Ahsan Iqbal | Baaghi TV

وفاقی وزیر احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل تیار کر لیا ہے

شکر گڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر قائم ہے،ق لیگی ایم پی ایز اپنے صدر کی ہدایات پر ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہو جائیگی پی ٹی آئی ،پنجاب حکومت کے وسائل سے ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے ملک کو معاشی استحکام کیلئے انتشار سے پاک کرنے کی ضرورت ہے ، پنجاب حکومت کو جمہوری انداز میں رخصت کریں گے،پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی،پنجاب میں کوئی چیف سیکریٹری اور آئی جی کام کرنے کو تیار نہیں پنجاب حکومت آئینی حدود سے تجاوز کر رہی ہے،آئندہ انتخابی مہم کی قیادت نواز شریف کریں گے ،

دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری نے ایک پھر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ لاہور میں ڈیرے ڈالیں گے۔شریک چیئرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری مشن لاہور پر کام کریں گےحکمراں اتحاد نے مشن لاہور کا ٹاسک آصف علی زرداری کو دے دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آصف علی زرداری آئندہ چند دنوں میں مشن لاہور کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ جوڑ توڑ کے لیے اپنی صلاحیت دکھائیں گے

پی ٹی آئی نے جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

عمران خان کی لاہور سے راولپنڈی سفر کی تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی

الیکشن کی تاریخ چاہئے تو عمران خان پی ڈی ایم قیادت سے ملیں، وزیر داخلہ

 چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا