منگل، 24 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ جانے والے راستے کھول دیے گئے

fazlur-rehman

لاہور میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کی طرف جانے والے راستے کنٹینرز ہٹا کر شام 6 بجے کھول دیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان چوہنگ میں واقع نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک دوست کے گھر میں موجود ہیں۔

انہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کرنا تھا تاہم پولیس نے اس ہاؤسنگ سوسائٹی کی جانب جانے والے راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے تھے، مولانا فضل الرحمان گھر میں محصور ہوگئے تھے۔

اسی دوران لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان کی بازیابی کے لیے دائر درخواست کل 25 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب اور ڈی سی لاہور سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمان کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی اے پی سی میں شرکت کرنا تھی۔

درخواست میں کہا گیا کہ پولیس نے گھر کی ناکا بندی کر کے ان کی نقل و حرکت محدود کردی۔ درخواست میں آج ہی سماعت کی استدعا کی گئی تھی،جسٹس جواد ظفر کل صبح 9 بجے درخواست پر سماعت کریں گے۔