Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سرکاری ایوارڈ کرپشن زدہ افراد کو بھی دیے جائیں ،تحریر:مرزا عارف رشید

نقطہ نظر

تقسم ایواڈز کی تقریب میں پاکستان کے نامور شخصیات کو ایواڈز سے نوازا گیا مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کرکٹرز اور فنکاروں کو صدر پاکستان نے ایواڈز تقسیم کیے جبکہ گورنر پنجاب اور گورنر سندھ نے بھی مختلف شخصیات کو ایواڈز تقسیم کیے ملک کی نامور شخصیات کو ایواڈز کے لیے منتخب کیا گیا ان میں کرکٹرز شاہد آفریدی بہت بڑا نام جس نے پوری دنیا میں اپنے ملک کا نام روشن کیا انہیں بھی پاکستان کا سب سے بڑا ایواڈز دیا گیا ایسے ہی فنکاروں میں فضیلہ قاضی عرفان کھوسٹ ثمینہ پیرزادہ حدیقہ کیانی گلوکارہ انہوں نے بھی اپنے شعبہ میں بہت زیادہ محنت کی جس پر ان کو بھی ایواڈز دیا گیا اور بھی بہت سی شخصیات کو ایواڈز کے منتخب کیا گیا تھا پاکستان میں کچھ چہرے ایسے بھی ہیں جن کو ایواڈز کے لیے منتخب نہیں کیا گیا یہ بھی ایواڈز کے مستحق ہیں ان چہروں کو بھی پاکستان کے سب سے بڑے ایواڈز سے نوازا جانا ضروری ہوگا جس طرح صاف ستھرا پنجاب فیصل آباد میں ایک ارب کی کرپشن کرنے والے کو بھی ایواڈز دیا جائے بہت محنت اور لگن سے انہوں بھی کرپشن کی ہے ملک پر جیتنا قرضہ ہے ہماری آنے والی نسلیں بھی اتنا قرض نہیں دے سکتی لیکن افسوس کرپشن کرنے والوں نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اگر ایف آئی اے کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو بہت سے نامور لوگوں کا نام سامنے آتا ہے اگر بات کی جائے اینٹی کرپشن کی تو ایسا لگتا ہے کے کرپشن کے ریکارڈ بن رہیں ہیں اگر میں بات کرو بہاولپور میں کرپشن کی تو اینٹی کرپشن کے آفس میں فائلیں چھت تک لگی ہوئی ہیں لیکن افسوس کہ کرپشن کرنے والے دھڑلے سے کرپشن کر رہیں ہیں وزیر اعلی پنجاب نے رمضان المبارک میں غریبوں کو ریڑھیاں دینے کا اعلان کیا پورے پنجاب میں ریڑھیاں تیار کی گئی لیکن افسوس کی بات ہیں کہ جس نگران کی ڈیوٹی تھی اس نے غریب کی ریڑھی کو بھی نہیں بخشا انتہائی ناقص بانس اور تمام مٹریل ناقص استعمال کیا گیا اور کمیشن کی مد میں پورا پورا کمیشن حاصل کیا گیا اس اعلی آفیسر کے پاس میونسپل کارپوریشن بہاولپور کا چارج بھی ہے ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور کا چارج بھی ہے اور اس کے ساتھ تحصیل یزمان ضلع بھاولپور کی میونسپل کمیٹی یزمان کا چارج بھی ہے جبکہ یہ سب انجینیر سے ایس ڈی او بنے پھر ان کو ایکسین لگا دیا گیا انہوں نے ایکسین کا امتحان بھی پاس نہیں کیا ان کے لیئے بھی کوئی خصوصی ایواڈز کا اہتمام کیا جائے کیونکہ ایک عرصہ سے یہ تبدیل نہیں ہوئے اور ابھی تک ایکسین کی سیٹ پر مزے کر رہیں ہیں میونسپل کارپوریشن کے موجودہ چیف آفیسر کے بہت لاڈلے کہے جاتے ہیں اگر انکوائری کروائی جائے تو بہت کچھ سامنے آجائے گا ایکسین رہیس عمران اب بات کرتے ہیں ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور کی جس میں کرپشن کے ایسے ایسے ریکارڈ موجود ہیں جن پر ان تمام افسران کو سند اور ایواڈز سے نوازا جائے یہ ایسے لاڈلے ہیں جو کھیلنے کو مانگے چاند ایک سے بڑھ کر ایک انوکھا لاڈلا یہاں پر موجود ہے اپنے ارادے میں لوٹ مار کا بازار لگا رکھا ہے سب انجینیر عبدالمالک جس کے پاس ڈسٹرکٹ کونسل بہاولپور کا چارج بھی ہے تحصیل خیر پور ضلع بھاولپور کا چارج بھی ہے سئینر سب انجینیر خیر پور تحصیل احمدپور شرقیہ کی سب تحصیل اوچشریف کے ایکسین کا چارج بھی ان کے پاس ہے عبدالمالک کی انوکھی کرپشن 50 کے وی کا جنریٹر سکر مشین اور بجلی کے پول پر کام کرنے والا لیفڑر ہضم کر گے کاغذوں بھی ادائیگی اور وصولی بھی موجودہ ہے لیکن افسوس موقعہ پر ان تمام چیزوں کی موجوگی نہیں ہے عبدالمالک کے پاس تین عدد گاڑیاں ہیں جن پر یہ اپنے دفتر میں آتے ہیں کسی بھی اعلی افسر نے ان سے نہیں پوچھا یہ کہا سے تمہارے پاس آئی ہیں تم ایک سرکاری اہلکار ہو اتنی بڑی بڑی گاڑیاں کہاں سے لی ہیں ایک ایسے سب انجینیر بھی جنہوں نے کارپٹ روڑ کا ٹینڈرز تو لگایا مگر کام اپنے گھر کے آگے کروایا جس جگہ یہ کام ہوا واہاں پر ڈسٹرکٹ کونسل کام کر ہی نہیں سکتی کیونکہ یہ علاقہ ڈسٹرکٹ کونسل کا ہے ہی نہیں ہمارے پاس ایسے ایسے ہیرے موجود ہیں حکومت نے ایمرجنسی کے کاموں کی اجازت دے رکھی ہے جس افسر کو ضرورت ہوتی ہے ایمرجنسی کے نام پر لاکھوں جعلی بل بنا ادائیگی کروا لیتا ہے کنٹیجنسی کی مدد میں سالانہ کروڑوں کی کرپشن کی جاتی ہے اگر پانچ سال پہلے کا ریکارڈ چیک کیا جائے تو دودھ کا دودھ پانی کا ہو جائے گا صرف ڈسٹرکٹ کونسل کا ہی نہیں میونسپل کارپوریشن کا بھی برا حال ہے موجود چیف آفیسر بھی روزانہ کی بنیاد پر اپنے کمیشن کا بڑا حصہ اپنے ساتھ لئے کر جاتے ہیں ایک ادارے کا سربراہ جب کرپشن کرتا ہے تو نیچے والے بھی اپنی جیبیں ضرور بھر کر جاتے ہیں مختلف ناموں سے ادائیگی کی جاتی ہیں اس ملک میں کرپشن کرنے والے دھڑلے سے کرپشن کرتے ہیں حکومت کو چاہیے ان کو بھی ملک کا سب سے بڑا ایواڈز دیں انہیں بھی ایواڈز لیسٹ میں شامل کیا جائے ملک ترقی کرے نہ کرے چاہیے ملک قرضوں میں ڈوب جائے آئی ایم ایف ہمیں قرض کی شریعت سخت سے سخت کر دے اس ملک کی قوم بھوکی مر جائے انہوں نے کرپشن کرنی ہی کرنی ہے پیٹرول چاہیے غریب کی پہنچ سے دور ہو جائے انہوں نے کرپشن کرنی ہی ہے ملک میں مہنگائی سے کرپشن کرنے والوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا غریب آدمی کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑھ جاتا ہے اب ملک میں جب بھی ایواڈز پروگرام ہو ایف آئی اے اینٹی کرپشن اور خفیہ اداروں سے ان تمام کے نام لئے کر ان کو بھی اعلی ایواڈز سے نوازا جائے ان سرکاری اہلکار کے اثاثہ جات ان کے گھر ان کی گاڑیاں اور تمام چیزوں کی انکوائری ہو نہیں سکتی پھر کیوں نہ ان کو بھی ایواڈز کے لئے منتخب کیا جائے