Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سینیٹ انسانی حقوق کمیٹی کا پورنوگرافی پر مبنی سائٹس بلاک نہ ہونے پر اظہارِ برہمی

مصنف:

سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس میں پورنوگرافی پر مبنی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فحش مواد کی موجودگی کے معاملے پر اراکین نے برہمی کا اظہار کیا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام نے پورنوگرافی کی بندش سے متعلق اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، پی ٹی اے اپنے طور پر ایسا نہیں کرسکتا۔پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ادارے کے پاس سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار موجود نہیں، شکایات موصول ہونے پر متعلقہ سائٹس کو بند کردیا جاتا ہے۔ حکام کے مطابق پی ٹی اے اپنے مینڈیٹ کے مطابق کام کرتا ہے اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو مانیٹر نہیں کرسکتا۔پی ٹی اے حکام کا کہنا تھا کہ تکنیکی طور پر بھی ادارے کے پاس بلاکنگ کی سہولت موجود نہیں ہے، جبکہ فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پورنوگرافی کی بندش کے حوالے سے فیصلہ حکومت کو کرنا ہے۔

کمیٹی نے پی ٹی اے کے مؤقف پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی اے ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کردی۔ کمیٹی نے فحش ویب سائٹس سے متعلق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو بھی آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔