اسلامیہ یونیورسٹی کی حدود میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد

مصنف:
اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے جامعہ کی حدود میں ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا ایپس کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔ ڈائریکٹریٹ آف سٹوڈنٹس افئیرز کی جانب سے ڈجیٹل ایپس پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، نوٹفکیشن کے مطابق ٹک ٹاک، سنیک ویڈیوز سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس پر پابندی ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق طالبات کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی شکایات موصول ہوئیں، طالبات کی پرائیویسی اور عزتِ نفس کے تحفظ کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایپس پرغیراخلاقی مواد بنانے یا پھیلانے کے کیسز ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوائے جائیں گے، خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں





