امریکی مدد کے باوجود آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی، 3 روز میں صرف 114 جہاز گزرے

مصنف:
برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر نے کہا ہے کہ 19 سے 21 نومبر کے دوران امریکی مدد سے مجموعی طور پر 114 جہاز آبنائے ہرمز عبور کرکے گزرے۔
ادارے کے مطابق اس عرصے میں آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم رہی۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز سینٹر کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس اہم بحری گزرگاہ سے روزانہ اوسطاً 138 جہاز گزرتے تھے، تاہم 19 سے 21 نومبر کے دوران تین روز میں صرف 114 جہازوں کی آمدورفت ریکارڈ کی گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جبکہ مذکورہ مدت کے دوران جہازوں کو اس راستے سے گزرنے کے لیے امریکی مدد بھی حاصل رہی۔
مزید پڑھیں


