بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل شام طلب کر لیے

zardari

صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے الگ الگ اجلاس کل شام سوا 6 بجے ہوں گے۔

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ پر بلز بدھ کو پیش کرے گی۔

جبکہ نو منتخب رکن قومی اسمبلی ملک منیر اقبال چنڑ کل اسمبلی کی رکنیت کا حلف لیں گے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق صدر مملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اجلاس طلب کیے۔ دونوں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوں گے۔