Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ن لیگ کے پی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ہونا شروع ہوگیا:بغاوت بھی شروع

مصنف:

پشاور:اختیار ولی نے اپنی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ ن لیگ کے پی کے مخلص ساتھیوں کے ساتھ ہاتھ ہونا شروع ہوگیا:بغاوت بھی شروع،اطلاعات کے مطابق صورت حال بہت خراب نظرآرہی ہے اور مخلص کارکنان نے پارٹی قیادت کی جابرانہ پالیسی کے خلاف نفرت کا اظہارکیا ہے

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے ترجمان اختیار ولی نے اپنی پارٹی قیادت سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ کی تاریخ میں ہے کہ اپوزیشن میں لڑنے مرنے والوں کو بیک بینچر بنا دیا جاتا ہے اور بعد میں دروازے بند کر کے باہر کردیا جاتا ہے۔

 

مسلم لیگ ن کا واحد المیہ یہ ہے کہ اپوزیشن میں لڑنے مرنے والوں کو سب سے پہلے بیک بینچرز بنادیا جاتا ہے اور بعد میں دروازے سے باہر کردیا جاتا ہے۔ قیادت کو ایک خاص طبقہ اپنے حصار میں رکھتا ہے انہیں خبر بھی نہی ہوتی کہ کس کے گلے پر کس نے کہاں چھری پھیر دی۔
امید ہے اب ایسا نہی ہوگا۔

— Ikhtiar Wali (@ikhtiarwali) April 15, 2022


انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کو ایک خاص طبقہ اپنے حصار میں رکھتا ہے، قیادت کو پتہ نہیں چلتا کے کس نے کس کے گلے پر چھُری پیری ہے، امید کرتا ہوں اس بار ایسا نہیں ہوگا۔

 

دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ن لیگ کے پی کے پُرانے اورمخلص ساتھیون نے پارٹی قیادت کے رویے کے خلاف سخت غصے کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرپارٹی نے ہوش کے ناخن نہ لیے توپھرہمارا ردعمل بہت سخت ہوگا ، یہ بھی سُننے میں آرہا ہے کہ ابھی تک ن لیگ کی قیادت نے کسی پُرانے کارکن کی کسی بات پرتوجہ نہیں دی اور نہ ہے اسے اہمیت دی ہے ، جس کا آنے والے دنوں میں سخت ردعمل ہوسکتا ہے

پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی مستعفی ہوگئے

پیٹرول 83 اور ڈیزل 119 روپے مہنگا کرنے کی تجویز:وزیراعظم پریشان ہوگئے

ہالینڈ کےگُستاخ نےایک بارپھرحضرت محمدﷺکی شان میں گُستاخی کردی:عمران خان کوبھی آڑے…

فوجی افسر پر تشدد: سلمان رفیق اور حافظ نعمان ملوث نکلے:نامزد مجرم:گرفتارکرلیا گیا

عمران خان کی حکومت کےآخری مہینےمارچ میں تاریخ کی سب سے زیادہ ترسیلات زر…

ن لیگ کی حکومت ناکام ہوگی:وزارتیں لیکرنقصان کے حصہ دارنہ بنیں:پی پی میں وزارتیں…

‘ڈی جی آئی ایس پی آرنےہمارے موقف کی تائید کردی’کہ واقعی پاکستان…

ہمارے ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں:سازشی نامراد ہوں گے: چوہدری پرویز الہٰی