سی ٹی ڈی اور پولیس کا آپریشن، کوہاٹ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

مصنف:
سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران کوہاٹ پولیس لائنز خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ دہشتگرد عبدالحئی سمیت فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تاہم دیگر ساتھی فرار ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور پولیس نے کوہاٹ کے علاقے بازید خیل روڈ منکارہ پہاڑی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس دوران تین دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ دیگر ساتھی فرار ہو گئے، ہلاک ہونے والوں میں کوہاٹ حملے کا ماسٹر مائڈ دہشتگرد عبدالحئی بھی شامل ہے ۔
دہشتگردوں کے قبضے سے ایس ایم جیز اور دیگر اسلحہ برآمد کر لیا گیا، تمام ہلاک دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، فراردہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔





