Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گلوکار عمیر جسوال کے والد انتقال کر گئے


معروف پاکستانی گلوکار اور موسیقار عمیر جسوال کے والد طارق مجید جسوال انتقال کر گئے۔ عمیر جسوال نے والد کے انتقال کی افسوسناک خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے شیئر کی ہے۔

طارق مجید جسوال ہائیڈروکاربنز کے شعبے سے وابستہ ایک معروف شخصیت تھے۔ عمیر جسوال کے بھائی عزیر جسوال اور یاسر جسوال بھی شوبز سے وابستہ ہیں۔

عمیر جسوال کے والد کے انتقال پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اظہارِ افسوس اور تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مداحوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL