Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی

saudioill

ریاض: سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث بند کی گئی ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع سے تیل کی برآمدات بھی آج بحال ہونے کا امکان ہے۔

رائٹرز کے مطابق سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ پائپ لائن بند کردی تھی، جبکہ ینبع بندرگاہ سے خام تیل کی لوڈنگ بھی روک دی گئی تھی۔

پائپ لائن کی بحالی کے باعث عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سعودی عرب اس پائپ لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل ینبع منتقل کر رہا تھا۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL