Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن میں بم دھماکوں کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

joe
مصنف:

امریکا میں وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی کے دیگر اہم مقامات کو بم دھماکوں سے نشانہ بنانے کی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔


امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق ریاست ایریزونا سے ہے، جس کی شناخت 46 سالہ جیکب آرون ہکس کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ای میل کے ذریعے وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن کے دیگر مقامات پر بم دھماکے کرنے کی دھمکی دی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر 23 ستمبر کو ایک مقامی ٹی وی اسٹیشن کو ای میل بھیجی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی کے دیگر مقامات پر بم دھماکے ہونے والے ہیں۔ای میل موصول ہونے کے بعد ٹی وی اسٹیشن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلع کیا، جس پر حکام نے دھمکی کی تحقیقات شروع کر دیں۔


امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کو بدھ 7 اکتوبر 2026ء کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اگلے روز اسے عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں اس پر ریاست کو دھمکیاں دینے کے الزامات عائد کیے گئے۔