کراچی: برطانوی پاؤنڈ، یورو، سعودی ریال اور اماراتی درہم بھی مہنگے ہوگئے ۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے کا بڑا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 355 روپے ہوپر پہنچ گئی ہےجبکہ یورو 4 روپے مہنگا ہونے کے بعد 306 روپے کا ہوگیا ہےاس کے علاوہ سعودی ریال 40 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 76 روپے 90 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اماراتی درہم کی قیمت میں 1 روپے کااضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے ۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسےکے اضافے کے بعد285 روپے 29 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہونے سے 286 روپے پر پہنچ گیاہے ،گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 روپے30پیسےکا اضافہ ہونے کے بعد 285 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔