چیئرپرسن سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات ہیں اور پاکستان کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں-
باغی ٹی وی : سینیٹر شیری رحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پارلیمان کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے پیپلز پارٹی ہمیشہ قومی معاملات مشترکہ اجلاس بلا کر یکجہتی پیدا کرتی تھی-
بلاول بھٹو کی ہدایت پرپنجاب میں پی پی کی تنظیم سازی، قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت دیگر ارکان…
شیری رحمان نے مزید کہا کہ قومی یکجہتی کا کوئی متبادل نہیں، ساری دنیا دیکھے گی کہ پاکستان کے پارلیمان کی آواز ہے پیپلز پارٹی کے دور میں پارلیمان کی شراکت دار فعال تھی، اس شراکت داری کو بحال کرنے کی ضرورت ہے-
انہوں نے کہا کہ مہاجرین اور دیگر معاملات پر گفت و شنید ہونی چاہئے افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے، پیپلز پارٹی حکومت میں افغانستان میں مداخلت نہ کرنے کی پالیسی طے ہوئی تھی-