آزاد کشمیر میں انتخابات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری یاسین کی گاڑی پر ہونے والی فائرنگ ، پی پی رہنما بال با ل بچ گئے۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کشمیر کے مرکزی رہنما چوہدر ی محمد یاسین کی گاڑی پر فائرنگ کاواقعہ چڑھوئی کے مقام پر پیش آیا ہے ، فائرنگ سے گاڑی چھلنی ہوگئی ہے جبکہ چوہدری یاسین خود محفوظ رہے ہیں۔
چوہدری یاسین نے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فائرنگ کے واقعے پر فوری کارروائی کی جائے ۔
واضح رہے کہ کوٹلی میں ہی پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پی ٹی آئی کا ایک کارکن جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
جبکہ راولا کوٹ کے حلقہ ایل اے 20ریڑبن میں ووٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولنگ سٹیشن کو تالے لگا دیئے ہیں اور پولنگ عملے کو بھی سٹیشن کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جارہا مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے 150ووٹ دوسری جگہ منتقل کردیئے گئے ہیں۔
پی پی کے پولنگ کیمپ اکھاڑنا نا اہل حکومت کی واضح شکست کا خوف ہے سینٹر پلوشہ خان
آزاد کشمیرانتخابات: پی پی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم 1 شخص جاں بحق 2 زخمی