پی پی رہنما نے وزیراعظم سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ مولانا دوبارہ اسلام آباد آنے کا سوچنے لگے

پی پی رہنما نے وزیراعظم سے ایسا مطالبہ کر دیا کہ مولانا دوبارہ اسلام آباد آنے کا سوچنے لگے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت فیصلے کے بعد عمران خان کے بیانات اداروں پر دباؤ کے مترادف ہیں۔ عمران خان استعفیٰ دیں تاکہ شفاف تحقیقات ہوسکیں۔ کھلی سماعت کی بجائے ان کیمرہ سماعت کی درخواست ہی جرم چھپانے کا ثبوت ہے۔ تلاشی کا ڈھنڈورا پیٹنے والے تلاشی سے کیوں گریزاں ہیں؟

نیئر بخاری کا مزید کہنا تھا کہ سر سے پاؤں تک بدعنواانی میں لتھڑی پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن سے کالعدم ہوسکتی ہے۔ سرکاری جماعت پر پابندی سے بمعہ عمران خان تمام پی ٹی آئی ممبران پارلیمنٹ نااہل ہو جائیں گے
باغی سیپشل،پاکستانی سیاست میں دسمبر کا مہینہ انتہائی اہم، کیا ہونے جا رہا ہے؟چہ میگوئیاں‌ جاری

جہاز کو دیکھ کر نواز ٹھیک ہو گیا،ڈاکوؤں کا مقابلہ کروں گا، خان کرسی کیلئے نہیں تبدیلی کیلئے آیا ہے، وزیراعظم

نواز شریف کی صحت، ڈاکٹرز نے وارننگ دے دی، خطرے کی گھنٹی

لندن میں ایسا استقبال ہوا کہ نواز شریف نے پاکستان واپس جانے کی خواہش کر دی

26 نومبر سے تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر اپوزیشن جماعتوں کی درخواست پر سماعت شروع ہونی ہے، فارن فنڈنگ کیس کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے الیکشن کمیشن میں دی تھی، روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست اپوزیشن کی رہبر کمیٹی نے گزشتہ روز دی تھی جس کو الیکشن کمیشن نے قبول کر لیا,

5 دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے، اپوزیشن جماعتوں کی خواہش ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ انہی کے دور ملازمت میں ہو، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج مطالبہ کیا ہے کہ اگر فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہیں ہوتا تو ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی جائے.

Comments are closed.