پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

0
59
پی-ایف-ایف-نارملائزیشن-کمیٹی-نے-پاکستان-فٹبال-لیگ-کی-قانونی-حیثیت-پر-سوالات-اٹھا-دیئے #Baaghi

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے پاکستان فٹبال لیگ کی قانونی حیثیت پر سوالات اٹھا دیئے

این سی کا کہنا ہے کہ سید اشفاق حسین و ملک عامر ڈوگر گروپ نے جی ایس وی کمپنی سے معاہدہ کیا ،جی ایس وی نے غیر قانونی اشفاق گروپ سے بغیر بڈنگ کے یہ حقوق حاصل کیے ،بغیر اتھارٹی و بڈنگ 15 سالہ معاہدہ کی فیفا اور اے ایف سی کی نظر میں کوئی حیثیت نہیں،نئی منتخب پی ایف ایف باڈی اس غیر قانونی معاہدے کی پابند نہیں ہو گی،غیر قانونی فٹبال لیگ کے ساتھ وابستہ ہونے والوں کی سرمایہ کاری محفوظ نہیں ہو گی جعلی لیگ اور شرکت کرنے والوں کیخلاف آئینی و قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں،

عظیم فٹبالر ڈیاگو میرا ڈونا کی آخری رسومات ادا،آخری دیدار کے لیے مداحوں کا رش

چیئرمین این سی کا کہنا ہے کہ کسی کو ذاتی مفادات کے لیے پاکستان کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے،فیفا کے خلاف چلتے ہوئے کوئی آئینی بین الاقوامی معاہدہ طے نہیں پا سکتا ،جی ایس وی کو قانونی نوٹس بھجوا چکے، جواب نہیں موصول ہوا،

دنیا کی سب سے مقبول، مہنگی اور کامیاب فٹبال لیگ کا پاکستان کیلئے تحفہ انگلش پریمئرلیگ اور پاکستان فٹبال لیگ میں بڑی پارٹنر شپ ہوگی،سابق انگلش فٹبالر مائیکل اوون پاکستان فٹ بال لیگ کیلئے خدمات فراہم کرینگے مائیکل اوون نے3سالہ معاہدے پر دستخط کر دیئے مائیکل اوون مانچسٹر یونائیٹڈ، لیورپول ایف سی کے لیے خدمات سر انجام دے چکے ہیں .مائیکل اوون کا کہنا ہے کہ پاکستان فٹ بال کے با صلاحیت کھلاڑیوں کی جنت ہے،پاکستان فٹ بال لیگ کے لیے کام کرنا اعزاز سمجھتا ہوں،

Leave a reply