کراچی :پیپلزپارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا اعلامیہ جاری،شہید ڈاکٹراسامہ،فوج،پولیس،رینجرزسمیت سب کوخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق آج پیپلزپارٹی کی اے پی سی نے شہید ڈاکٹراسامہ ریاض کو خراج عقیدت، پولیس فوج رینجرز اور دیگر سرکاری اداروں کے اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ہے
پیپلزپارٹی کی طرف سے بلائی گئ اس اے پی سی میں پنجاب میں کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تعداد پر گہری تشویش کا اظہارکیا گیا،اس میں یہ بھی کہا گیا کہ بتا رہا ہے کہ پنجاب میں وبا تیزی سے پھیل رہی ہے ، حکومت حقائق چھپا رہی ہے
لاک ڈاون کو 9 دن گذرنے کے باجود پنجاب میں ابھی تک راشن کی تقسیم کا حکومتیں میکانزم نظر نہیں آرہا ،ادھروزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب میں لیڈر شپ نام کی کوئی چیز نہیں ،اے پی سی میں کہا گیا کہ پنجاب میں کرونا ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں کا نہ بننا تشویشناک ہے
اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو حفاظتی کیٹس مہیا نہیں کی گئیں، اے پی سی میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاق پنجاب سمیت تمام صوبوں کشمیر اور گلگت بلتستان کو فنڈز جاری کرے، پیپلزپارٹی کی طرف سے بلائی گئی اس اے پی سی میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس ڈرامہ بند کرکے بلدیاتی ادارے بحال کیے جائیں
اے پی سی میں کہا گیا کہ محلہ کمیٹیوں، مخیر حضرات، لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سرکاری ملازمین کے ذریعے ریلیف پیکیج عوام تک پہنچایا جا سکتا ہے،تبلیغی جماعت کے قائدین کے تحفظات دور کیے جائیں
زراعت کو خصوصی پیکج دیا جائے،اے پی سی میں کہا گیا کہ زرعی قرضے معاف، ان کی وصولیاں روکی جائیں، کھاد کی قیمتیں کم کی جائیں،غریبوں کو دیا جانے والا ریلیف کم از کم اٹھارہ ہزار روپے کے برابر ہو








