لاہور:بلوچستان سے دواہم شخصیات پی پی میں شامل :پی پی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی:اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں گرم سیاسی ماحول کے بارے میں سنیئرصحافی مبشرلقمان نے ایک اورگرم خبرسناتے ہوئے یہ بھی پیشن گوئی کردی ہے کہ جس طرح پی پی میں اہم شخصیات شامل ہورہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ پی پی نے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے
Two very important stalwarts from Baluchistan may join PPP very soon in the next few days. Slowly PPP has started to make inroads in the political arena getting ready for next elections.
— Mubasher Lucman (@mubasherlucman) July 3, 2021
اس حوالے سے انہوں نے اپنے ٹویٹ پیغام کے ذریعے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگلے چند دنوں تک دو اہم سیاسی شخصیات پی پی میں شامل ہونے جارہی ہیں ، یہ دواہم شخصیات کون ہیں فی الحال اس کے بارے میں انہوں نے نام ظاہر نہیں کیے ، تاہم بعض مبصرین کا خیال ہے کہ یہ دونام سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے ہوسکتے ہیں
سردار ثنااللہ زہری اورجنرل ریٹائرڈ عبدالقادربلوچ ن لیگ کو چھوڑ چکے ہیں اوران کے ساتھ ان کے ہزاروں وفاداربھی ن لیگ سے اپنی نفرت کا اظہارکرتے ہوئے اس سے علیحدہ ہوچکے ہیں
مبشرلقمان کہتے ہیں کہ جس طرح لوگ پی پی میں شامل ہورہے ہیں اس سے ایک چیز صاف ظاہر ہے کہ پی پی نے اگلے عام انتخابات کی تیاری شروع کردی ہے