اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ :ساتھیوں سمیت جانبحق

0
40

کوئٹہ:اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ:پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم رہنما کی گاڑی پر فائرنگ :ساتھیوں سمیت جانبحق ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں قومی شاہراہ پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما میر محمد خان ابابکی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میر محمد خان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں میر محمد خان کے سیکیورٹی گارڈز بھی شامل ہیں۔فائرنگ سے 4 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی قیادت نے ضلعی رہنما میر محمد خان ابابکی کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

صوبائی صدر میر چنگیز جمالی، جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی سمیت دیگر نے میر محمد خان ابابکی کے اہل خانہ و لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

رہنما پیپلز پارٹی بلوچستان نے حکومت سے واقعہ کی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔

پیپلز پارٹی بلوچستان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیاسی و قبائلی رہنماؤں کے قتل کے واقعات کا رونما ہونا حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ابابکی قبیلے کے سربراہ و سیاسی رہنما سردار زادہ میر محمد خان ابابکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعہ کی مزمت کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہدایت جاری کی کہ پولیس اور انتظامیہ اس کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ قبائلی تنازعات بھی امن کے قیام میں ایک بڑی رکاوٹ ہیں۔ امن کے قیام کے لیے قبائلی تنازعات کو صوبے کی دیرینہ روایات کے مطابق حل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپیل کی کہ تمام سرکردہ قبائلی اکابرین تنازعات کے حل میں اپنا سرگرم اور متحرک کردار ادا کریں۔ صوبائی حکومت بھی قبائلی تنازعات کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیۓ تیار ہے۔

Leave a reply