اسلام آباد :پیپلز پارٹی نے ہمیشہ دہرا معیاراپنایا، دل کرتا ہے کہ اسے پی ڈی ایم سے نکال دوں:شاہد خاقان عباسی نے پی پی کو دھمکی دے کرتوہین کردی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی پی کو کہہ رہا ہوں کہ اگروہ ہمارے ساتھ نہیں چل سکتے تو پی ڈی ایم چھوڑ کرجاسکتے ہیں

نواز شریف کیخلاف حکومت کو کچھ نہیں ملا، چیئرمین نیب اپوزیشن کیخلاف ہر قسم کا کیس بنانے پر بضد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلے کے بعد پیپلز پارٹی مستعفی نہ ہوئی تو پی ڈی ایم سے باہر ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ سینیٹ انتخابات اوپن کرانے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے آئینی ترمیم کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن ایک ماہ بعد ہیں اس صورتحال میں جلد بازی میں کسی بھی قسم کی ترمیم نہیں لائی جاسکتی۔

پیپلزپارٹی کی رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اس طریقہ کار کی سخت مخالفت کرے گی ، کیوں کہ آئینی ترمیم میں حکومت کی بدنیتی نظر آرہی ہے۔ دوسری طرف سینیٹ کی کل نشستیں کم کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں ،

ادھر پی پی قیادت ن لیگ کی طرف سے اس قدر توہین پرسخت نالاں ہے اوربہت جلد اپنا ردعمل دینے کا سوچ رہی ہے

Shares: