ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

مصطفیٰ کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں،

سندھ کے سابق صوبائی وزیر، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ ناظم آباد مین بہت افسوسناک واقعہ ہوا، جس میں ایک معصوم شہری کی جان چلی گئی

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ہمارے پارٹی کے کارکنان شدیدزخمی ہیں،کل ناظم آباد میں افسوسناک واقعہ ہوا ، گزشتہ کئی روز سے پیپلز پارٹی کے دفاتر پر حملے ہو رہے تھے، کارکنان پر تشدد ہورہا تھا،ہم نے ایک دفتر پر حملہ کی ایف آئی آر درج کرائی، اس کے بعد ایم کیو ایم نے ہمارے ورکرز پر ایف آئی آر کرائی، مختلف جگہوں پر ناظم آباد میں ہمارے بینرز اور جھنڈے جلائے گئے،ہمارے کارکن کے گھر کارتوس بھیج دیا گیا یہ تمہارے لیے ہیں، ہماری ایک میٹنگ میں ایم کیو ایم کے لوگ گھسے،جعفر طیار میں ہمارے بینرز پھاڑے گئے،ضلع وسطی کے بہت سے علاقوں میں ہمارے جھنڈے بینرز اتارے جارہے تھے، کل وسطی میں پیپلز پارٹی نے اچھا جلسہ کیا،اس کے بعد واقعہ ہوا،ایک ویڈیو ایم کیو ایم کی خاتون نے سوشل میڈیا پر ڈالی،اس پر فائرنگ کرنے والے پیپلز پارٹی کی گاڑیوں پر کررہے تھے،وہاں پولیس وہاں موجود تھی،سارا واقعہ پیپلز پارٹی کی موجودگی میں ہوا،ہمارے ضلعی صدر نے کہا رینجرز کو بلایا جائے،پولیس کی موجودگی میں ایم کیو ایم کے غنڈوں نے پیپلزپارٹی کارکنان پر سیدھے فائر کیئے، ہم پولیس کو کہتے رہے کہ نفری منگوائیں یا رینجرز کو بلائیں، مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،نگران حکومت کل کے واقعے کی مکمل تحقیقات کرائے،مصطفیٰ کمال کا رویہ اور انداز بہت خراب ہے، مصطفیٰ کمال کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں،ایم کیو ایم شہر میں بدامنی کرواکر اور پھر اس دوران ٹھپے لگاکر ہی الیکشن جیت سکتی ہے، ورنہ ان کا حشر 2018 کے الیکشن سے بھی برا ہونے والا ہے۔ایم کیو ایم شہر میں وہی کام کرنا چاہتی ہے کہ جس کے بارے چند دن قبل تک مصطفی کمال کہتے رہے ہیں کہ ایم کیو ایم بھارتی ایجنٹ ہے، یہ لوگ گِدھ ہیں کہ جو شہر کو نوچ نوچ کر کھا رہے ہیں، ان کی روزی روٹی ہی شہر کی بدامنی پر چلتی ہے۔

این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

 نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

 پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

شہر کے امن کو تباہ ہونے سے بچائیں,مسرور احسن
پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے صدر مسرور احسن کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دہشت گردوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان پر تشدد اور جان لیوا حملہ کیا , ایک بار پھر کراچی کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے,پیپلز پارٹی کے کارکنان کی گاڑیاں بھی جلائی گئیں, ناظم آباد میں پیش آنے والے واقعے کی بھرپور مذمّت کرتے ہیں، درخواست کرتے ہیں کہ اس شہر کے امن کو تباہ ہونے سے بچائیں

واضح رہے کہ انتخابات 2024 خونی بنتے جا رہے، شہر قائد کراچی میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، ایک شخص کی موت ہو گئی جبکہ ایک زخمی ہو گیا،واقعہ ناظم آباد میں پیش آیا،ناظم آباد نمبردو میں الیکشن مہم کے دوران دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے مابین جھگڑا ہوا، پہلے ایک دوسرے پر کرسیاں چلائی گئیں پھر گولیاں چل گئیں، فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 48 سالہ فراز ہلاک جبکہ ایک کارکن زخمی ہو گیا

کراچی میں دو سیاسی پارٹیوں کے درمیان جھنڈا لگانے پر تصادم و فائرنگ اور ضلع صوابی میں پوسٹل بیلٹ چھینے جانے کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے متعلقہ چیف سیکرٹری اور آئی جی صاحبان سے رپورٹس طلب کی ہیں تاکہ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت بھی کاروائی کی جا سکے

ناظم آباد واقعہ، پیپلز پارٹی کے لوگ ملوث ہوئے تو سزا کیلئے تیار ہیں،سعید غنی

این اے 127، بلاول کی حمایت کرنیوالوں کی گرفتاریاں، الیکشن کمیشن کو خط

ہمارے آفس پر بیٹھے ساتھیوں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں،مصطفیٰ کمال

الیکشن خونی بننے لگے،کراچی میں گولیاں چل گئیں، ایک کی موت

ناظم آباد میں ایم کیو ایم کارکن کا قتل قابل مذمت،تحقیقات کی جائیں، حافظ نعیم الرحمان

Comments are closed.